مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدائے کشمیر کل منایا جائے گا
12 جولائی 2015 (11:10)
0

مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدائے کشمیر منانے کیلئے کل سرینگر میں جامع مسجد سے نقشبند صاحب تک عوامی ریلی نکالی جائے گی۔

حریت رہنماء سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک مشترکہ طور پر مارچ کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ جاری ماہ رمضان کے احترام میں کوئی ہڑتال نہیں کی جائے گی۔
ڈوگرہ فوجیوں نے تیرہ جولائی 1931ء کو سرینگر کی سنٹرل جیل کے باہر یکے بعد دیگرے بائیس کشمیریوں کو شہید کردیا تھا وہ عبدالقدیر کے خلاف عدالتی کارروائی میں شرکت کیلئے جیل کے احاطہ میں جمع تھے جس سے کشمیریوں کو ڈوگرا حکومت ماننے سے انکار کرنے کا کہا تھا۔
ادھر Nowhatta، Khanyar اور سرینگر کے دیگر علاقوں میں مظاہرین پر بھارتی پولیس کے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے جو درجنوں کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔