ان منصوبوں کامقصدصنعتوں کے بنیادی ڈھانچے اور ہنرمند افرادی قوت کی ترقی، مارکیٹنگ کی سہولتوں اور عام آدمی کی سہولت کے مراکز قائم کرنا ہے ۔

ملک میں صنعتوں کی ترقی کیلئے مختلف منصوبے شروع
12 جولائی 2015 (17:30)
0

وفاقی حکومت نے ملک میں صنعتوں کی ترقی کیلئے مختلف منصوبے شروع کئے ہیں ۔
ان منصوبوں کامقصدصنعتوں کے بنیادی ڈھانچے اور ہنرمند افرادی قوت کی ترقی، مارکیٹنگ کی سہولتوں اور عام آدمی کی سہولت کے مراکز قائم کرنا ہے ۔
وفاقی حکومت رواں مالی سال کے دوران صنعتی ترقی کے منصوبے ویژن 2025ء پر مبنی تیارصنعتی مصنوعات اور ترقی کے نام سے ایک نیا منصوبہ شروع کرے گی جس پرمجموعی طورپر ایک ارب روپے لاگت آئے گی ۔
ٹیکسٹائل کے شعبے میں نوجوانوں کوہنرمند بنانے کیلئے ایک نیا پروگرام بھی شروع کیاجائے گا جس کے تحت تقریباََ ایک لاکھ بیس ہزار نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی ۔
حکومت اورعوامی جمہوریہ چین نے حال ہی میں پاکستان چین اقتصادی راہداری کے تحت کثیرجہتی شعبوں کی ترقی پراتفاق کیا ہے ۔ راہداری منصوبے کے تحت صنعتی اور برآمدی پروسسینگ زونز بھی قائم کئے جائیںگے جن سے صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا اورروز گار کے مواقع پیدا ہوںگے۔