پروگرام عازمین کو حضور اکرم ۖکی تعلیمات کے مطابق سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی میں مدد دیں گے ۔

وزارت مذہبی امور21جولائی سے حج تربیتی پروگرام شروع کرے گی
12 جولائی 2015 (20:43)
0

مذہبی اُمور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت سرکاری حج سکیم کے تحت حج کرنے والے عازمین کیلئے اس مہینے کی اکیس تاریخ سے ملک بھر میں حج تربیتی پروگرام شروع کرے گی ۔
اے پی پی سے باتیں کرتے ہوئے وزارت کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ پروگرام عازمین کو حضور اکرم ۖکی تعلیمات کے مطابق سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی میں مدد دیں گے ۔ تربیتی پروگرام ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہیں گے ۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ تربیت ماڈیولز ، چارٹ، نقشوں ، خاکوں ،لیکچرز اور ویڈیوز کے ذریعے دی جائے گی ۔
ترجمان نے کہا کہ وزارت نے عازمین حج کیلئے اسّی ہزار معلوماتی کتابچوں اور اسّی ہزار سی ڈیز کے حصول کا عمل شروع کردیاہے جو ان میں مفت تقسیم کی جائیں گی ۔