آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

بینکوں سے رقوم کی منتقلی پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کر کے0.3 فیصد کردی گئی
12 جولائی 2015 (09:11)
0

صدر ممنون حسین نے ایک آرڈیننس پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت بینکوں کے ذریعے رقوم کی منتقلی پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح صفر اعشاریہ چھ فیصد سے کم کرکے صفر اعشاریہ تین فیصد کردی گئی ہے۔

آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
یہ فیصلہ ود ہولڈنگ ٹیکس اور ایف بی آر سے متعلق دوسرے معاملات کے حوالے سے حکومت اور تاجروں کی ایسوسی ایشنوں کے درمیان اتفاق رائے کے بعد کیا گیا ۔