سردار ایاز صادق نے کہا کہ نیب کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے قومی اسمبلی کی کمیٹی کی تشکیل خارج ازامکان نہیں۔

غیر تسلی بخش کارکردگی پر نیب کے خلاف ریفرنس دائر کیا جاسکتا ہے:سپیکر قومی اسمبلی
12 جولائی 2015 (10:11)
0

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ غیر تسلی بخش کارکردگی پر نیب کے خلاف ریفرنس دائر کیا جاسکتا ہے۔

لاہور میں ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ایک طرف Plea Bargaining کے تحت اربوں روپے مالیت کے مقدمات بند کررہا ہے مگر دوسری طرف جھوٹے مقدمات درج کررہا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیب کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے قومی اسمبلی کی کمیٹی کی تشکیل خارج ازامکان نہیں اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ ایوان خود کسی مرحلے پر یہ معاملہ اٹھا سکتا ہے۔