جبکہ ملک کے دوسرے حصوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی ہے ۔

بالائی پنجاب،کشمیر میں مزید بارش کا امکان
12 جولائی 2015 (20:29)
0

ملک کے بیشتر حصوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ رک گیا ہے ۔
تاہم محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد حنیف نے پاکستان ٹیلی ویژن سے باتیں کرتے ہوئے بالائی پنجاب اور کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید بارش ہونے جبکہ ملک کے دوسرے حصوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مون سون کا اگلہ سلسلہ تین سے چار دن تک شروع ہوگا اور یہ بالائی حصے اس کی لپیٹ میں رہیںگے۔
ڈاکٹر حنیف نے بتایا کہ عید کے دنوں میں شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے اسی فیصد حصوں میں موسم خوشگوار رہے گا ۔