ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا۔

ملک میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے:محکمہ موسمیات
12 جولائی 2015 (09:44)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا تاہم گوجرانوالہ ، لاہور، راولپنڈی ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، مالاکنڈ، ہزارہ ، ژوب ، قلات ڈویژنوں ، کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار کی صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد اور لاہور چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
کراچی تیس
پشاور پچیس
کوئٹہ بائیس
گلگت اٹھارہ
مری سترہ
اورمظفرآباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ