گیارہ کروڑ روپے مالیت کے منصوبے پر کام رواں مالی سال کے دوران شروع کردیاجائے گا۔

چولستان:قلعہ دراوڑ میں سیاحوں کیلئے تفریحی مقام قائم کرنے کامنصوبہ
12 جولائی 2015 (20:50)
0

پنجاب حکومت نے چولستان میں قلعہ دراوڑ میں سیاحوں کیلئے تفریحی مقام قائم کرنے کا منصوبہ بنایاہے ۔
پنجاب ٹور ازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے ایک عہدیدار نے ریڈیوپاکستان کے بہاولپور کے نمائندے کوبتایا کہ علاقے میں ایک اطلاعاتی مرکز بھی قائم کیاجائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ گیارہ کروڑ روپے مالیت کے منصوبے پر کام رواں مالی سال کے دوران شروع کردیاجائے گا۔
عہدیدار نے کہا کہ اس سے ملک میں سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی کیونکہ قلعہ دراوڑ سیاحوں کیلئے ایک پرکشش مقام ہے ۔
قلعہ دراوڑ میں ہر سال جیپ ریلی کا اہتمام کیاجاتا ہے جس میں ملک اور دنیا بھر سے لوگ شرکت کرتے ہیں ۔