صوبائی وزیر نے کہاکہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے اورآبادی کا ایک بڑا حصہ خط غربت سے نیچے زندگی گزاررہا ہے۔

حکومت عوام میں بڑھتی ہوئی آبادی کے بارے میں آگاہی پیدا کررہی ہے:ذکیہ
12 جولائی 2015 (12:42)
0

آبادی کے بارے میں پنجاب کی وزیر ذکیہ شاہ نواز نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کررہی ہے ۔

لاہور میں عالمی یوم آبادی کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترقی وخوشحالی کے حصول کیلئے وسائل اورآبادی کے درمیان توازن برقراررکھنے کی ضرورت ہے ۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے اورآبادی کا ایک بڑا حصہ خط غربت سے نیچے زندگی گزاررہا ہے ۔