وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ نالج پارک میں طلباء کو تعلیمی تفریحی اور دوسری سہولتیں فراہم کی جائیںگی۔

تعلیم کے بغیر ترقی کے خواب کو حقیقت میں نہیں بدلا جاسکتا:شہباز
12 جولائی 2015 (13:49)
0

پنجاب کے وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی کے خواب کو حقیقت میں نہیں بدلا جاسکتا۔

انہوں نے یہ بات اتوار کو لاہور میں نالج پارک منصوبے میں پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلی نے کہاکہ مقامی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے کیمپس کے قیام سے طلباء کیلئے معیاری تعلیم کے مواقع دستیاب ہوںگے۔


انہوں نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو منصوبے کے بارے میں سفارشات کوحتمی شکل دے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ نالج پارک میں طلباء کو تعلیمی تفریحی اور دوسری سہولتیں فراہم کی جائیںگی۔