وزیر اطلاعات نے کہا کہ انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے خدمات سرانجام دینے والے افراد قابل تعریف ہیں ۔

عطیات انسانی جان بچانیوالے فلاحی اداروں کو دینے چاہئیں:پرویز رشید
12 جولائی 2015 (20:16)
0

وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہاہے کہ عطیات اُن فلاحی اداروں کو دیئے جانے چاہیئں جو انسانی جانیں بچانے کیلئے کام کررہے ہیں ۔
اتوار کے روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے خدمات سرانجام دینے والے افراد قابل تعریف ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ عطیات دیئے جانے سے پہلے اس بات کی جانچ پڑتال کی جانی چاہیئے کہ اس مد میں جمع ہونے والی رقم کا استعمال کس طرح کیاجائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ عطیات کی رقم سے جان بچانے والی ادویات خریدنے اور بم بنانے میں فرق ہونا چاہیئے ۔
پرویز رشید نے کہا کہ قیامت کے دن ہر شخص کوعطیات اور اس مد میں جمع کی گئی رقم کے استعمال کا حساب دینا ہوگا۔