گوجرانوالہ، لاہور اورہزارہ ڈویژنوں میں بھی اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران تیز بارش کا امکان ہے۔

آج سے مون سون بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے:محکمہ موسمیات
12 جولائی 2015 (11:34)
0

پنجاب، خیبرپختونخوا ، کشمیر، راولپنڈی اوراسلام آباد میں آج سے گرج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے سبی، ژوب ، قلات ، نصیر آباد ڈویژن سمیت بلوچستان کے مختلف حصوں اور بالائی سندھ، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں مختلف مقامات پر بھی کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔
گوجرانوالہ، لاہور اورہزارہ ڈویژنوں میں بھی اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران تیز بارش کا امکان ہے۔