ایف سی اہلکاروں نے ضلع قلات سے بھی چار عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

زیارت ریذیڈنسی کو تباہ کرنے میں ملوث دہشتگرد گرفتار
12 جولائی 2015 (09:53)
0

لورالائی میں فرنٹیئر کور بلوچستان اور خفیہ اداروں نے ایک کارروائی کے دوران ایک مطلوب دہشتگرد باز محمد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف سی کے ایک ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ مطلوب دہشتگرد زیارت ریذیڈنسی کو تباہ کرنے میں ملوث تھا۔
ادھر ایف سی اہلکاروں نے ضلع قلات سے بھی چار عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔