چیف سیکرٹری بلوچستان کی انسداد پولیو بارے وزیر اعظم کی فوکل پرسن سینیٹر عائشہ رضا سے ملاقات۔

بلوچستان حکومت کا مئی تک صوبے کو پولیو سے پاک بنانے کا عزم
12 جنوری 2017 (22:09)
0

بلوچستان کی حکومت نے صوبے کو اس سال مئی تک پولیو سے پاک بنانے کاعزم ظاہر کیاہے۔
یہ با ت بلوچستان کے چیف سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ نے بتائی جنہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں پولیو کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی فوکل پرسن سینیٹر عائشہ رضا فاروق سے ملاقات کی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ کراچی اورپشاور اس سلسلے میں پیشرفت کے علاوہ کوئٹہ میں انسداد پولیو کے مطلوبہ ہدف کے حصول کیلئے مزید کوششیں کی جانی چاہئیں۔