صدرنے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اور زکوٰة کی مرکزی کونسل میں جلد اصلاحات کی جارہی ہیں۔

شرعی عد التیں حقیقی انداز میں برقرار رکھی جائیں گی:مسعود خان
12 جنوری 2017 (21:04)
0

آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مذہبی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کا ماحول آزاد کشمیر میں علماء کے مثبت کردار کی بدولت ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز مظفر آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن اشرف سے ملاقات میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اور زکوٰة کی مرکزی کونسل میں جلد اصلاحات کی جارہی ہیں۔
انہوں نے علماء کو یقین دلایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شرعی عد التیں حقیقی انداز میں برقرار رکھی جائیں گی۔