مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔

اقتصادی راہداری سے ملک بھر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا:امیر مقام
12 جنوری 2017 (20:57)
0

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
جمعرات کے روز ضلع نوشہرہ کے علاقے ڈگ اسماعیل خیل میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں عوام کی امنگوں پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہے۔
اس موقع پر سابق ضلع ناظم دائود خٹک نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا۔