انصاف فراہمی،ریاستی اداروں پر نظر رکھنا عدلیہ کی ذمہ دار ی ہے:چیف جسٹس
12 جنوری 2017 (20:53)
0

چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے عملے پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے بھرپور جذبے سے اپنے فرائض سرانجام دے۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں اعلیٰ عدلیہ کے عملے اور افسران سے اپنے پہلے خطاب میں کہی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ذمہ داری لوگوں کو انصاف کی فراہمی اور آئین اور قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ریاستی اداروں پر نظر رکھنا ہے۔