قمرزمان نے کہا کہ نیب پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے۔

معیشت کی مضبوط،خوشحالی کیلئے بدعنوانی کا خاتمہ ضروری ہے: چیئرمین نیب
12 جنوری 2017 (20:23)
0

چیئرمین قومی احتساب بیورو قمرزما ن چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے لئے بدعنوانی کا خاتمہ ضروری ہے۔
انہوں نے جمعرات کے روز راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب پاکستان سے بدعنوانی کا خاتمہ کے لئے پرعزم ہے۔
قمرزمان نے کہا کہ نیب نے شکایت کی تصدیق کے لئے دو ماہ ، انکوائری کے لئے چار ماہ اور تحقیقات کے لئے بھی چار ماہ سمیت تفتیش کے تمام مراحل کے لئے وقت کی حد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تفتیش کے آغاز سے اس کے قانون کے مطابق منطقی انجام تک مجموعی طور پر دس ماہ مقرر کیے گئے ہیں۔