وزیر اعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت125 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دی ہے۔

File Photo

وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے:راجہ فاروق
12 جنوری 2017 (20:00)
0

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میںوفاقی حکومت آزا د کشمیر کی ترقی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے جمعرات کے روز مظفر آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پورے خطے کو بے حد فائدہ ہوگا۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں سڑکوں کی بہتری کیلئے اقتصادی راہداری کے تحت ایک سو پچیس ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوئر ٹوپہ سے کوہالہ تک ایکسپریس وے، پونچھ میں میڈیکل کالج، لیپہ ٹنل کی تعمیر اور مظفر آباد اور راولاکوٹ ائیرپورٹس کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی ہے۔