وزیر اعظم کا مختلف موٹرویزاور شاہراہوں کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
12 جنوری 2017 (18:35)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں مختلف موٹرویز اور شاہراہوں کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
شاہراہوں کے قومی ادارے کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے وزیراعظم کو منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تین ہزار کلومیٹر طویل شاہراہوں کی تعمیر جاری ہے جن پر تقریباً ایک ہزار ایک سو اکتالیس ارب روپے لاگت آئے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں میں حویلیاں تھا کوٹ ، ہزارہ موٹر وے ، ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان ، سیالکوٹ ملتان ، لاہور ملتان ، گوجرہ شورکوٹ ، سکھر ملتان ، کراچی حیدرآباد اور حیدرآباد سکھر موٹر ویز شامل ہیں۔
وزیراعظم نے ادارے کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ ٹھیکے دیتے وقت شفافیت اور تعمیراتی کام کے معیار پر کسی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔