وزیر مملکت نے کہا کہ عدالت میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ پانامہ پیپرز مقدمے سے وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں ۔

 عمران خان کے پاس الزامات ثابت کرنے کیلئے شواہد نہیں:مریم اورنگزیب
12 جنوری 2017 (18:27)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالت میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ پانامہ پیپرز کے مقدمے سے وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں ۔
انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس مقدمے میں اپنے الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے بڑے ترقیاتی منصوبوں اور انسداد دہشت گردی کے خاتمے کی قومی پالیسی کا آغاز کیا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں۔