وزیر داخلہ کی رینجرز کو فرائض کی ادائیگی کے لئے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی۔

 کراچی امن و امان بہتری: چودھر ی نثار کی رینجرز کےکردار کی تحسین
12 جنوری 2017 (18:22)
0

سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد سعید نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے وزیرداخلہ کو شہر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
چوہدری نثار نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور جرائم کی شرح میں کمی کے لئے رینجرز کے کردار کی تعریف کی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت رینجرز کو ان کے فرائض سرانجام دینے میں مکمل معاونت کرے گی۔