نوازشریف نے کہا کہ پروگرام کا مقصد معاشرے کے مستحق طبقات کی خدمت کرنا ہے جو علاج معالجے کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔

 عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہمی کا تہیہ کررکھاہے:وزیراعظم
12 جنوری 2017 (18:18)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کا تہیہ کر رکھا ہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کی شا م نارووال میں وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد معاشرے کے مستحق طبقات کی خدمت کرنا ہے جو علاج معالجے کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔

نواز شریف نے کہا کہ صحت کارڈ رکھنے والے افراد کو نجی ہسپتالوں میں بھی صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ڈھائی لاکھ روپے تک علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی اور اس سے تجاوز کرنے والے اخراجات بیت المال ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ناروال کے مستحقین میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار صحت کارڈ تقسیم کیے جارہے ہیں۔دیگر قومی امور پر اظہار خیال کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ سال تک لوڈشیڈنگ ختم کر دی جائے گی۔بعد میں وزیراعظم نے لوگوں میں صحت کارڈز تقسیم کیے۔