وفاقی وزیرِداخلہ نے کہاہے کہ کراچی میں امن و امان کے قیام، شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے اور جرائم کی شرح میں کمی لانے میں رینجرز نے کلیدی کردار ادا کیا ہے

وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز کی ہر ممکنہ معاونت جاریرہے گی : چوہدری نثار
12 جنوری 2017 (16:05)
0

وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ فرائض کی انجام دہی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز کی مکمل حمایت اورہر ممکنہ معاونت جاری رہے گی ۔ آج ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے وزیرِداخلہ سے ملاقات کی جس دوران وزیرِداخلہ نے میجر جنرل محمد سعید کو بطور ڈی جی رینجرز سندھ تعیناتی اور ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباددی ۔

ملاقا ت کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ نے وزیرِداخلہ کو کراچی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ د ی ۔وزیرِداخلہ نے کہاکہ کراچی میں امن و امان کے قیام، شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے اور جرائم کی شرح میں کمی لانے میں رینجرز نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فرائض کی انجام دہی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز کی مکمل حمایت اورہر ممکنہ معاونت جاری
رہے گی ۔