اطلاعات ونشریات کی وزیر نے کہا ہے کہ اﷲ کے فضل وکرم سے وزیراعظم ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے۔

تحریک انصاف کے پاس پاناما دستاویزات مقدمے میں الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت نہیں: مریم اورنگزیب
12 جنوری 2017 (15:14)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالت میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ وزیراعظم کا پانامہ پیپرز کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس مقدمے میں اپنے الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے بڑے ترقیاتی منصوبوں اور انسداد دہشت گردی کے خاتمے کی قومی پالیسی کا آغاز کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اﷲ کے فضل وکرم سے وزیراعظم ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے۔