نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور اوامان جغرافیائی طور پر فطری اتحادی ملک ہیں۔

وزیراعظم کی اومان کے سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
12 جنوری 2017 (14:56)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے اومان کے سرمایہ کاروں کو دعوت دی ہے کہ پاکستان میں خصوصاً توانائی سے متعلق منصوبوں ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صارفین کی ضروریات سے متعلق صنعت میں سرمایہ کاری کریں۔وہ اومان کی سٹیٹ کونسل کے صدر ڈاکٹر یحییٰ محفوظ سلیم Al-Manthari سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کار دوست ماحول پیدا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اوامان جغرافیائی طور پر فطری اتحادی ملک ہیں۔نواز شریف نے کراچی ، گوادر اور مسقط کے درمیان کشتیوں کے ذریعے آمدورفت شروع کرنے کی تجویز کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اومان بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی میزبانی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملک تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ماہرین کے تبادلوں کے ذریعے بے پناہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔اس سے پہلے کرغزستان کے معیشت کے وزیر Kojoshev Arzybek سے باتیں کرتے ہوئے ، جنہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی ، وزیراعظم نے کہا کہ علاقائی روابط کا فروغ حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کے سات ستونوں میں سے ایک ستون ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی قلت پر قابو پانے میں کاسا1000 کا کردار اہم ہے ۔
نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور اوامان جغرافیائی طور پر فطری اتحادی ملک ہیں۔نواز شریف نے وفد کو بتایا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے اور گزشتہ تین سال کے دوران شرح نموچار فیصد سے زائد رہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مواقع ہیں ۔