پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا اتحاد انتہا پسند ہندو جماعتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے: میرواعظ عمر فاروق
12 جنوری 2017 (12:47)
0

مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا اتحاد انتہا پسند ہندو جماعتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے ۔وہ سرینگر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ضلعی اور تحصیل سربراہوں کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس میں حق خودارادیت کے حصول کیلئے عوم کی کشمیریوں کی طرف سے دی گئی قربانیوں کے تحفظ اور شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کا اعادہ کیا گیا۔ادھر ، مشترکہ مزاحتمی قیادت نے جموں کے متاثرہ مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کل نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاج کرنے کیلئے کہا ہے ۔