وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ریسکیو 1122 ایمبولینسیں ہسپتالوں کے حوالے کی جائیں۔

صوبائی حکومت شہریوں کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے: شہباز شریف
12 جنوری 2017 (12:33)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہریوں کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے ۔یہ بات انہوں نے آج لاہور میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں صحت کے شعبے میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ریسکیو 1122 ایمبولینسیں ہسپتالوں کے حوالے کی جائیں اور شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک ہفتے میں جامع منصوبہ بندی وضع کی جائے۔