نواز شریف نے کہا ہے کہ اس حکمت عملی کے تحت جنوبی ایشیاء ، چین اور وسطی ایشیاء کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کو باہم منسلک کرنا ہے ۔

علاقائی روابط کا فروغ حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی میں شامل ہے:وزیراعظم
12 جنوری 2017 (11:57)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ علاقائی روابط کا فروغ حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کے سات ستونوں میں شامل ہے جس پر وہ موثر انداز میں عمل پیرا ہے ۔
وہ کرغزستان کے وزیر معیشت کوجو شیف ازبیک سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی ۔انہوں نے کہا کہ اس حکمت عملی کے تحت جنوبی ایشیاء ، چین اور وسطی ایشیاء کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کو باہم منسلک کرنا ہے ۔