File Photo

لوگ آئندہ نام نہاد پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کریں:شبیر
12 جنوری 2017 (09:33)
0

مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ آئندہ نام نہاد پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔

سری نگر میں جاری ایک بیان میں شبیر احمد شاہ نے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں پر پیلٹ گن استعمال کرنے اور گولیاں چلانے والے ہمارے نمائندے نہیں قاتل ہیں۔