File Photo

فوجی عدالتوں نے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا:رانجھا
12 جنوری 2017 (09:24)
0

اطلاعات و نشریات کے پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی بعض جماعتیں اداروں کا وقت ضائع کررہی ہیں اور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ پیدا کررہی ہیں۔
محسن رانجھا نے حزب اختلاف پر زوردیا کہ ملک میں انتخابی اصلاحات اور ترقیاتی کاموں کی کوششوں میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں اور اپنا موثر کردار ادا کریں۔