File Photo

پاکستان اومان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے:صدر
12 جنوری 2017 (08:11)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اومان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے کیونکہ دونوں ملک مشترکہ ثقافت، تاریخ اور ورثے کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اومان کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا جس نے اومان کی کونسل آف سٹیٹ کے چیئرمین ڈاکٹر یحییٰ بن سالمAl Munthir کی سربراہی میں اسلام آباد میںان سے ملاقات کی۔
صدر نے کہاکہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
ملاقات میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اوراعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔
ممنون حسین نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پرزوردیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ماحول سازگار ہے اور اُمید ظاہر کی کہ اومان کے سرمایہ کار اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔
صدر نے کراچی، گوادر اورمسقط کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کے منصوبے کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا نیاباب شروع ہوگا۔