File Photo

ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے:احسن اقبال
12 جنوری 2017 (07:44)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس سے ہمارے اندر امید اور اعتماد پیدا ہورہا ہے اور اہداف کے حصول کیلئے تقویت مل رہی ہے۔

وہ اسلام آباد میں چترال کے بارے میں پاکستان کے غربت کے خاتمے کے پروگرام کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں پاکستان کو کاروبار اورتجارت کا مرکز بنانے اورجنوبی ایشیا، چین اوروسطی ایشیا کو مصنوعات کی فراہمی کے لئے اقتصادی اور جغرافیائی حیثیت سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔
احسن اقبال نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی معیشت کی کایا پلٹ دے گا اور پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنائے گا۔
صوابی یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق صوبوں کے تحفظات دور کردئیے ہیں اور خیبرپختونخوا اوربلوچستان سمیت پورا ملک اس منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔
انہوں نے کہاکہ لواری ٹنل کی تعمیر حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور یہ اس سال مکمل ہوجائے گی۔