File Photo

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا:فاطمی
12 جنوری 2017 (07:24)
0

خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورموں میں کامیابی سے اجاگر کررہا ہے۔
طارق فاطمی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس کے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے مذموم عزائم سے متعلق دستاویزی ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے حوالے کئے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت افغانستان میں بھی دہشت گردی پھیلانے کا ذمہ دار ہے۔