جاپان کے سبکدوش ہونے والے سفیر ہیروشی انوماتا نے اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے الوداعی ملاقات کی۔

پاکستان جاپان کےساتھ اپنےتعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے:وزیراعظم
12 فروری 2016 (12:26)
0

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے سفیر کی خدمات کو سراہا۔جاپانی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان نے خارجہ پالیسی اور معیشت کی بہتری کے لئے غیرمعمولی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں انتہائی قابل تعریف ہیں۔

سبکدوش ہونے والےسفیرنےاپنی مدت ملازمت کے دوران حکومت پاکستان کےتعاون پرشکریہ ادا کیا۔جاپان کےسفیرنےاسلام آبادمیں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سےبھی ملاقات کی اور پاک جاپان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر داخلہ نے دونوں مملک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کیلئے سفیر کی خدمات کو سراہا۔