صدر ممنون حسین کی جاپانی تاجروں کو حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے مستفیدہونے کی دعوت۔

 پاکستان جاپان کیساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں
12 فروری 2016 (17:57)
0

 صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات خصوصاً تجارت \' سرمایہ کاری\' ترقی \' توانائی \' ادارہ جاتی ترقی اور استعداد کار میں اضافے کے شعبوں میں تعاون کومزید فروغ دینا چاہتاہے۔
وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں جاپان کے سبکدوش ہونے والے سفیرہیروشی انوماتا سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے جاپانی سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں۔
صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور باہمی مفاد کیلئے کام کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جاپانی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی منتقلی کا خیرمقدم کرے گا۔