عمرفاروق کاخطےمیں دیرپا امن کیلئےمسئلہ کشمیرکےحل کیلئےسہ فریقی مذاکرات کی ضرورت پرزور
12 فروری 2016 (13:07)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے خطے میں دیرپا امن کے لئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سہ فریقی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سرینگرمیں ایک بیان میں انہوں نے پاکستان اوربھارت کی قیادت سےکہا کہ وہ دیرینہ تنازع کےحل کیلئے دوراندیشی سے کام لیں۔انہوں نے مسئلہ کشمیرپرمذاکرات عمل میں کشمیریوں کی شمولیت پرزوردیا۔

انہوں نے پاکستان اور بھارت کی قیادت سے کہا ہے کہ وہ دیرینہ تنازع کے حل کیلئے دوراندیشی سے کام لیں۔

ادھر مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں مایوسی کا شکار بھارتی فوج نے اپنی سرکاری بندوق سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔اس واقعے کے بعد 2007 سے اب تک خود کشی کرنے والے بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکاروں کی تعداد تین سو چون تک پہنچ گئی ہے۔