لندن میں ایک سیمینار کے مقررین نے برطانیہ پرزوردیا ہے کہ جب بھارت مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خاتمے پر اتفاق نہیں کرتا اقوام متحدہ میںاس کی مستقل نشست کے لئے حمایت نہ کی جائے۔

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کےخاتمےتک اقوام متحدہ میں بھارت کی مستقل نشست کےلئےحمایت نہ کی جائے:مقررین
12 فروری 2016 (11:06)
0

سیمینار کا اہتمام دارالعوام کے تیسری دنیا سے اظہار یکجہتی کے کل جماعتی پارلیمانی گروپوں نے کیا تھا جس کا مقصد مسئلہ کشمیر پر غور کرنا تھا۔دارالامرا کے رکن لارڈقربان حسین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں برطانوی حکومت کو یاد دہانی کرانی چاہیے کہ بھارت کے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدآمد تک اس حمایت نہ کی جائے۔


لارڈ نذیراحمد نے اپنی تقریر میں کہاکہ مسئلہ کشمیر کوحل کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔