اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اس حوالے سے کوئی امتیاز قبول نہیں کیا جائے گا۔

نیو کلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت پاکستان کا حق ہے:سیکرٹری خارجہ
12 فروری 2016 (18:23)
0

سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نیو کلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت پاکستان کا حق ہے۔
انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اس حوالے سے کوئی امتیاز قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دو ہزار پانچ میں بھارت امریکہ سول ایٹمی معاہدے کے نتیجے میں جنوبی ایشیاء میں سٹرٹیجک استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن پسندپاکستان کوقومی سلامتی کو لاحق شدید خطرات کے باعث ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے پر مجبور ہوناپڑا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز مسعود خان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی طرف سے پیش کردہ متعدد تجاویز کا مناسب جواب نہیں دیا۔
سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام' ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے قواعد و ضوابط کے عین مطابق ہے اور پاکستان ادارے کے اصول اور معیارات پر پوری طرح کاربند ہے۔