ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہر ملک اپنی فضائی حدود کے پرامن استعمال کا حق رکھتاہے۔

پاکستان کا شمالی کوریا کے راکٹ تجربہ پر اظہارتشویش
12 فروری 2016 (20:03)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے گزشتہ پیر کو شمالی کوریا کی طرف سے راکٹ کا تجربہ کرنے پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر ملک اپنی فضائی حدود کے پرامن استعمال کا حق رکھتاہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلسل کہتا رہا ہے کہ شمالی کوریا کو تمام بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں اور ایسے اقدامات سے گریزکرنا چاہیے جو چھ فریقی مذاکرات کے فریم ورک کے اندر جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروںسے پاک علاقہ بنانے کے مقصد کے لئے نقصان دہ ہوں۔