جیمزکارافانونے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات کو سراہا۔

پاکستان،امریکہ دو طرفہ تعلقات مستحکم ہورہے ہیں:فاطمی
12 فروری 2016 (19:26)
0

امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہر سطح پر باقاعدہ روابط کی بدولت دونوں ملکوںکے دوطرفہ تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں امریکی تھنک ٹینک ہیرٹج فائونڈیشن کے نائب صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
طارق فاطمی نے انسداد دہشت گردی مہم کے دوران پاکستان کے کردار اور قربانیوں پرروشنی ڈالی۔
انہوںنے خطے میں روابط کو فروغ دینے کے بارے میں وزیراعظم کے تصور اور پرامن ہمسائیگی کے لئے ان کے اقدامات کا تذکرہ بھی کیا۔
ہیرٹج فائونڈیشن کے نائب صدر نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات کو سراہا۔