شاہد خاقان نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے یہ واضح ہدایات ہیں کہ پٹرولیم صارفین کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

پاکستان میں تیل کی قیمتیں دیگر ممالک کی نسبت انتہائی کم ہیں:وزیر پٹرولیم
12 فروری 2016 (19:13)
0

پٹرولیم کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں تیل برآمد کرنے والے دوسرے ملکو ں کے مقابلے میں انتہائی کم ہیں۔
جمعہ کے روزسینٹ میں تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے یہ واضح ہدایات ہیں کہ پٹرولیم صارفین کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔
گیس پائپ لائن نیٹ ورکس کی تعمیر کیلئے صارفین سے ایک سو ایک ارب روپے اکٹھے کرنے کے حکومتی فیصلے کے بارے میں وزیر پٹرولیم نے واضح کیا کہ یہ بوجھ صرف ان صارفین پر ڈالا جائے گا جو تاپی اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی درآمد شدہ گیس استعمال کریںگے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اوگرا نے حال ہی میں گیس کی قیمتوں میں 34 فیصد اضافے کی تجویز دی تھی تاہم حکومت نے قیمتوں میں ایک فیصد بھی اضافہ نہیں کیا۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت کو براہ راست ٹیکسوں کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھایا جاسکے۔
جماعت اسلامی کے سراج الحق نے کہا کہ قومی اہمیت کے معاملات پر فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جانے چاہئیں۔
نہال ہاشمی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے شفافیت کا کلچر متعارف کرایا ہے۔
غوث محمد خان نیازی نے کہا کہ عالمی ادارے پاکستان کی جانب سے پچھلے تین برسوں کے دوران حاصل کی جانے والی اقتصادی کامیابیوں کو سراہ رہے ہیں۔
ایوان کا اجلاس اب غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیاگیا ہے۔