عراقی سفیر نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ پاکستان عراق پر اعتماد کرتا ہے۔

 پاکستان ، عراق دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد ہیں:ایاز صادق
12 فروری 2016 (19:09)
0
قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں اور امت مسلمہ میں اتحاد اور جمہوریت کے فروغ کے لئے تعاون کررہے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آبادمیں عراق کے سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے مسائل کے حل کے لئے تعاون کے نئے دور کا آغاز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جن سے خطہ اور مسلم ممالک بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ سپیکر نے عراق کے سفیر کو خصوصاً صحت' قانون سازی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ عراقی سفیر نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ پاکستان عراق پر اعتماد کرتا ہے اور اس کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔