صدر مملکت نے کہا کہ بانی پاکستان اور ان کے رفقاء کی زندگیاں تضاد سے پاک تھیں۔

قوم آبائو اجداد کی پیروی کرتے ہوئے ملکی تعمیر میں حصہ لے:ممنون
12 فروری 2016 (19:06)
0

صدر ممنون حسین نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے آبائو اجداد کی پیروی کرتے ہوئے ملک کی تعمیر میں حصہ لیں۔

انہوں نے تحریک پاکستان کے معروف رہنما سردار عبد الرب نشتر کی یاد میں جمعہ کے روز اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بانی اور ان کے رفقاء کی زندگیاں تضاد سے پاک تھیں۔
صدر نے کہا کہ سردار عبد الرب نشتر قائداعظم کے قابل اعتماد ساتھی تھے۔
انہوں نے کہا کہ سردار عبد الرب نشتر نے اردو کے فروغ اور تقسیم ہند کے وقت مہاجرین کی آبادکاری کے حوالے سے شاندار خدمات سرانجام دیں۔
ممنون حسین نے کہا کہ سردار عبد الرب نشتر نے وفاقی وزیر اور پنجاب کے گورنرکے طور پر اپنے اختیارات کا ذاتی مفادات کیلئے کبھی بھی استعمال نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اورگوادر پورٹ طویل المدتی منصوبے ہیں جو آبائو اجداد کے نظریئے کے مطابق ملک کی ترقی کیلئے شروع کیا گیا ہے۔
صدر نے کہا کہ پاکستان کو سردار عبد الرب نشتر جیسے بانی رہنمائوں کے اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتاہے۔