سینیٹرحافظ حمد اﷲ نے کہا کہ حکومت کو توانائی کے بحران کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں

حکومت نےتیل کی قیمتوں میں کمی کےفوائدعام صارفین تک منتقل کئےہیں:نزہت صادق
12 فروری 2016 (13:25)
0

سینیٹ نے آج ملک میں تیل کی قیمتوں اور گیس پائپ لائن نیٹ ورک کی تعمیر کیلئے صارفین سے ایک سو ایک ارب روپے اکٹھے کرنے کے حکومتی فیصلے کے بارے میں بحث شروع کی۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹرنزہت صادق نے کہا کہ حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عام صارفین تک منتقل کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں بنگلہ دیش اور بھارت کے مقابلے میں کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور سیاسی قوتوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کی ترقی اور اس کا تشخص بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار اد کریں۔بیرسٹر محمد علی سیف نے بلاواسطہ ٹیکسوں کی مخالفت کی اور اسے قوم کے استحصال کرنے کے مترادف قرار دیا۔


سینیٹرحافظ حمد اﷲ نے کہا کہ حکومت کو توانائی کے بحران کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ اس کے صنعت کے ساتھ ساتھ عام صارفین پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔