سینٹرل ایشین ریجنل اکنامک کو آپریشن یونیورسٹی کے قیام صنعت کی معاونت کے پروگرام کے تحت آئی ٹی کی برآمدات کے فروغ سمیت دیگر اہم منصوبے شامل ہیں۔

سی ڈی ڈبلیوپی نے27 ارب روپےسےزائد مالیت کے6ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
12 فروری 2016 (10:53)
0

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ستائیس ارب چوہتر کروڑ دس لاکھ روپے کےچھ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔یہ منظوری وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی صدارت میں اسلام آباد میں ہونے والے سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی۔

منظورکئےگئےمنصوبوں میں سینٹرل ایشین ریجنل اکنامک کو آپریشن یونیورسٹی کے قیام صنعت کی معاونت کے پروگرام کے تحت آئی ٹی کی برآمدات کے فروغ، پورٹ قاسم سے پی آئی بی ٹی سے ریلوے نیٹ ورک تک کوئلے کی ترسیل، آزاد کشمیر میں جی ایس ایم نیٹ ورک کی منتقلی، سافٹ ویئر اور تربیت او ر قادر پور حفاظتی پشتے کو مضبوط بنانا شامل ہیں۔

دریں اثناء اشتہارات کے ممتاز اداروں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے منصوبہ بندی ترقی اور اصلاحات کے وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ملکی ساکھ میں بہتری سے پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے سے سب سے زیادہ فائدہ نجی شعبے کو پہنچے گا۔احسن اقبال نے کہاکہ دنیا میں پاکستان کوایک ایسے ملک کے طور پر دیکھا جارہاہے جس نے عظیم قربانیاں دے کر امن کو فروغ دیا ہے۔