ہیتھر کروڈن نے کینیڈا کی کمپنیوں پر زوردیا کہ وہ پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی، بجلی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔

کینیڈا کاپاکستان کے تجارتی شعبے کی مدد میں اظہار دلچسپی
12 فروری 2016 (11:10)
0

کینیڈا پاکستان کے تجارتی شعبے کی مدد میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اسلام آباد میں ایک استقبالیہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کینیڈا کی ہائی کمشنر مز ہیتھر کروڈن نے کینیڈا کی کمپنیوں پر زوردیا کہ وہ پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی، بجلی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔