امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ فائر بندی کا اطلاق دولت اسلامیہ اور النصرہ فرنٹ کے ساتھ لڑائی پر نہیں ہوگا۔

عالمی طاقتوں کاشام میں جنگ بندی پراتفاق
12 فروری 2016 (11:13)
0

عالمی طاقتوں نے شام میں ملک گیر فائر بندی پر اتفاق کیا ہے جو ایک ہفتے کے اندر شروع ہوگی۔یہ اتفاق رائے جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والے اجلاس میں ہوا۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری، روسی وزیرخارجہ سرگئے لیوروف، اقوام متحدہ کے ایلچی، سعودی عرب ، ایران سمیت علاقائی ملکوں کے نمائندوں اوریورپی حکام نے مذاکرات میں شرکت کی۔


بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا فائر بندی کا اطلاق دولت اسلامیہ اور النصرہ فرنٹ کے ساتھ لڑائی پر نہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ عالمی طاقتوں نے شامی پناہ گزینوں کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی پر بھی اتفاق کیا۔