روی بوپارہ کے ناقابل شکست 71رنز اور 6وکٹیں،میچ کے بہترین کھلاڑی قرار۔

پی ایس ایل: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 27 رنز سے ہرا دیا
12 فروری 2016 (21:49)
0

کراچی کنگز نے روی بوپارہ کی شاندار آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت لاہور قلندرز کو 27 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی کنگز نے بوپارہ کے ناقابل شکست 71 رنز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا سکی۔
روی بوپارہ نے 16 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔