آج شارجہ میں کراچی کنگز کامقابلہ لاہور قلندرز سے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہورہاہے۔

پاکستان سپر لیگ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آبادیونائٹیڈ کو 7وکٹوں سےہرادیا
12 فروری 2016 (11:20)
0

 رات شارجہ میں پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو سات وکٹوں سے ہرادیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نےانیس اعشاریہ ایک اوورز میں ایک سو سترہ رنز بنائے۔جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سولہ اعشاریہ ایک اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جی ڈی علیوٹ کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ایک اور میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو تین رنز سے ہرا دیا۔آج شارجہ میں کراچی کنگز کامقابلہ لاہور قلندرز سے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہورہاہے۔